دبئی:تحریک انصاف کامیابیوں کی طرف گامزن ہے، عرفان افسر
نمائندہ اردو نیوز۔ دبئی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عرفان افسرا عوان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان اورپوری دنیا میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میںکامیابیوں کی طرف گامزن ہے۔ پاکستانی عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت سے نئے پاکستان کی تکمیل و ترقی کیلئے اپنا تعاون اور محبتیں نچھاور کر رہے ہیں۔ دبئی میں راجہ خیام الحق ‘معروف بزنس مین احمد امین رنگون والا اور محمد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی خدمات پاکستان تحریک انصاف کیلئے پیش کیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی اپنے ملک و قوم سے محبت و ایمانداری‘ ترقی ‘ انتھک محنت اور کاوشوں سے متاثر ہو کر تحریک انصاف میں اپنے حصہ کی خدمات کیلئے شامل ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر معروف قانون دان و سماجی شخصیت مخدوم رئیس قریشی نے ان کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک و قوم کیلئے اجتماعی اور انفرادی کوششوں سے پاکستان کی ترقی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنی چاہئے۔ اس موقع پر معروف بزنس میں شاہ سوار حسین اور ان کے ہمراہ سعید خان و عبدالطیف بھی موجود تھے۔