Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: سرکاری ملازمین کے لئے 13قسم کی چھٹیاں منظور

دبئی: حکومت دبئی نے سرکاری ملازمین کے لئے 13قسم چھٹیاں لینے کی منظوری دیدی ہے۔ لیبر قوانین میں ترمیم کرتے ہوئے ہیومن ریسورسز کے ادارے نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کو سالانہ چھٹی کے علاوہ بیماری کی چھٹی، خاتون ملازمہ کے لئے حمل ووضع کی چھٹی، مرد ملازم کے لئے بیوی کی بیماری میں بچوں کی نگرانی کرنے کی چھٹی، اعزہ کی وفات پر تعزیت کی چھٹی، حج کی چھٹی، مختلف حکومتی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں کی چھٹی، کسی مریض کی نگرانی کرنے کی چھٹی، شوہر کے سفر کے وقت بیوی کو چھٹی، اسکول کی چھٹی، تنخواہ کے بغیر چھٹی اور حکومتی فرائض سرانجام دینے کی چھٹی شامل ہے۔سالانہ چھٹی کے ضمن میں 12گریڈ کے ملازمین کو 30دن، 11ویں گریڈ سے 4گریڈ کے ملازمین کے لئے 25دن جبکہ تیسرے گریڈ اور اس کے نیچے کے ملازمین کے لئے 18دن کی چھٹی مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے ادارے کو پابند کیا ہے کہ ملازم کی طرف سے چھٹی کی درخواست وصول کرنے کے 10دن کے اندر جواب دینا ضروری ہے ۔ بصورت دیگر چھٹی کی درخواست قبول سمجھی جائے گی۔
 

شیئر: