پیرس۔۔۔ فرانسیسی وزیراعظم نے غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی ناکہ بندی ختم کرنے اور فلسطینی دھڑوں حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصالحت پر زور دیا ہے۔فرانسیسی وزیراعظم نے پیرس میں فلسطینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے دائمی حل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔ فلسطینی دھڑے مصالحت کریں اور اسرائیل غزہ پر عائد کردہ پابندیاں ختم کرے۔فرانسیسی وزیراعظم نے بیت المقدس کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان مشترکہ دارالحکومت قرار دینے اور دو ریاستی حل پر زور دیا۔