Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی سرحد پراسرائیلی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی

مقبوضہ غزہ۔۔۔فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پرمظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود سیکڑوں فلسطینی سرحد پر جمع ہوئے اور اسرائیل کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور شیلنگ کی ۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے 33 فلسطینی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے مظاہرہ کیا۔اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی سرحد پر جاری ہفتہ وار مظاہروں میں اسرائیلی فوج کے پر تشدد حربوں کے نتیجے میں 175 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

شیئر: