ریاض۔۔۔ پیٹرول کفایت شعاری سے استعمال کرنے کے طور طریقے مقرر کرنے والے ادارے کے ماہرین نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ شاہراہوں پر حد سے زیادہ تیز رفتار ی سے گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ اچانک بریک لگانے سے پیٹرول زیادہ خرچ ہوتا ہے۔ اگر آپ پیٹرول بچانا چاہتے ہیں تو متوازن ڈرائیونگ کریں۔ 33فیصد پیٹرول بچا سکیں گے۔ ایسی گاڑیوں کا انتخاب کیجئے جو کم پیٹرول کھاتی ہوں۔گاڑی اسٹارٹ کرکے 30سیکنڈبعد ہی گاڑی چلائیں۔ بار بار گاڑی کی رفتار بڑھانے اور گھٹانے سے گریز کریں۔ شاہراہوں پر اسپیڈ فکسر استعمال کریں۔