لینووو کا ٹرپل کیمرہ فون 18 دسمبر کو لانچ ہوگا
لینووو کمپنی 18 دسمبر کو بیجنگ میں ٹرپل کیمرے کا حامل فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس فون کو لینووو زیڈ 5 ایس نام دیا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.39 انچ کا ہو گا اور اس میں واٹر ڈراپ نوچ دیا جائے گا۔ فرنٹ کیمرے کو نوچ میں ہی جگہ دی جائے گی ۔ فون کی بیٹری 3210 ملی ایمپیئر آورز تک ہونے کا امکان ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو اسنیپ ڈریگن 710 یا اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا۔ یہ کمپنی کا پاورفل ڈیوائس ہوگا۔ اسمارٹ فون کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی۔