Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے قومی حکومت بنانے کی تجویز دیدی

 فیصل آباد..مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنانے کی تجویز دی ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت نااہل حکومت پاکستان پر مسلط ہے۔حکومت کے وزیر آپس میں لڑ ررہے ہیں۔تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت بنائی جائے۔ قومی حکومت2 سال میں ملک کو سیدھا کردے گی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔اگر ڈالر 150 پر چلا گیا تو ملک کیلئے خطرہ بن جائے گا۔انڈہ اور مرغی سے ملک کی معیشت بہتر کرنا صرف ایک مذاق ہے ۔ معیشت کو کٹا پال اور مرغی پال پالیسی سے نہیں ٹھیک کیا جا سکتا ۔سابق وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ عدالت وزرا کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ پنجاب کے سب سے بڑے مبینہ ڈاکو پرویز الہی کے خلاف بھی ریفرنس تیار ہے ۔ وزیر اعظم اور موجودہ وزرا ڈرگز کے زیر اثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل نہ ہو اس لئے احتجاج نہیں کیا۔

شیئر: