Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہ دیاجائے،ہیلی

نیویارک...اقوا م متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان نے امریکی امداد کے باوجود مبینہ دہشت گردوں کو ٹھکانے فراہم کئے۔ اصلاح کے بغیر پاکستان کو اب ایک ڈالر بھی نہیں دینا چاہیے۔پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔امریکہ کو اپنے اتحادیوں پر بھی اسٹریٹیجک نظر رکھنی چاہئے۔امریکی جریدے کو انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ا مریکہ آنکھ بند کرکے امداد دیتا رہتا ہے۔اس کی مثال پاکستان ہے جس کو اربوں ڈالرامداد دی۔ پاکستان کو بتا دیناچاہئے فوجی امداد اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکی امداد سے پہلے مطلوبہ اقدامات کرے۔انہوںنے کہا کہ امر یکہ کو ان ممالک کو بھی امداد نہیں دینا چاہئے جو ا تحادی نہیں بننا چاہتے۔

شیئر: