Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ 100 انڈیکس بڑھ گیا

کراچی:  کاروباری ہفتہ شروع ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بازار حصص میں کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں انڈیکس نے 39 ہزار پوائٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرلی۔ ذرائع کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد روپیہ کی قدر 138 روپے50 پیسے ہوگئی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا تھا اور اس دوران اسٹاک مارکیٹ اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد نے اُن سے ملاقات میں اپنے مسائل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا۔ علاوہ ازیں وفد نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت اپنی ترجیحات اور پالیسی واضح کرے۔ وزیراعظم عمران خان تاجروں کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ اور تحفظ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری سے معیشت میں مزید بہتری کے لیے تجاویز بھی مانگیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بیرونی ممالک کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگا رہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں۔
 

شیئر: