Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ پر فیصلہ نہیں سنا سکتی‘ خواجہ حارث

اسلام آباد:  احتساب عدالت میں جاری العزیزیہ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پیش ہوئے جہاں ان کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف ان کے بیٹوں کا کوئی بھی بیان استعمال نہیں ہو سکتا۔ خواجہ حارث نے مزید کہا کہ واجد ضیا کے مطابق حسین نواز وضاحت دینے میں ناکام رہے، اس لیے نواز شریف جوابدہ ہیں تاہم واجد ضیا کا اخذ کیا گیا نتیجہ قابل قبول شہادت نہیں ہے جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے صرف طارق شفیع، حسن اور حسین نواز کے بیانات پر انحصار کیا۔ 
خواجہ حارث نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اس عدالت کے سامنے پیش ہی نہیں ہوئے جبکہ یہ ٹرائل نواز شریف کا ہے ، ان کے بیٹوں کا نہیں، لہٰذا حسن اور حسین نواز کا کوئی بیان یا دستاویز نواز شریف کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا۔ میرا کیس یہ ہے کہ احتساب عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پراپنا فیصلہ نہیں دے سکتی۔
 

شیئر: