نئی دہلی۔۔۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر ارجت پٹیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ انہو ں نے استعفے کے بعد ٹوئٹ کے توسط سے کہا کہ انہوںنے نجی وجوہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آر بی آئی کے گورنر کے عہدے پر کام کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز تھا۔وہ 2000 روپے کے نئے نوٹ پر دستخط کرنے والے پہلے گورنر ہیں۔گزشتہ کچھ عرصہ سے حکومت اور ریزرو بینک آف انڈیا کے درمیان کشیدگی چل رہی تھی۔اس دوران دونوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں جاری ہی تھیں کہ وہ اچانک مستعفی ہو گئے۔