ٍلکھنؤ۔۔۔ بستی شہرکو 2بڑے اسپتال ملے ہیں، کیلی اور صدر اسپتال، مگر یہاں گندگی کے ساتھ ہی نظم نسق کا فقدان ہے ،گندگی ہر طرف پھیلی ہوتی ہے ،جس سے اسپتال کا برا حال ہے ،سامان تو سارے ہیں مگر ان کو نظرانداز اور رکھ رکھا و کے فقدان میں سامان خراب ہو رہے ہیں۔اسٹیچر بھی کباڑمیں تبدیل ہوگیا ہے ۔ سرکاری اسپتال میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے ۔ انتظامات نظر نہیںآتے۔ ڈاکٹر مریضوں کا دردکو نظر انداز کرتے رہے۔جب کوئی بڑا افسر یالیڈرآتاہے تواس کے دوران ویسے بھی مریض اور تیمارداروں کو قید کردیا جاتا ہے۔ انہیں منھ بند رکھنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔