جبل الہد ا پر پھنسنے والو ں کو اتار لیا گیا
طائف ۔۔۔ طائف کے معروف پہاڑ الہدا پر سیر سپاٹے کیلئے جانے والے2شہری چوٹی سے نیچے آنے کا راستہ بھول گئے۔ انہیں اترتے ہوئے خوف لاحق ہوگیا۔ محکمہ شہری دفاع سے رابطہ کرکے مدد طلب کی۔ طائف شہری دفاع کے اہلکاروں نے دونوں شہریوں کو امدادی کارروائی کرکے چوٹی سے نیچے بحفاظت اتار لیا۔ دونوں صحتمند ہیں۔