Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن ثابت نہیں ہو سکتی‘ شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر قومی اسمبلی میں بات کروں گا۔ ذرائع کے مطابق میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب میرے خلاف قیامت تک بھی کچھ ثابت نہیں کر سکے گا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام کی خدمت کی ہے۔ میں نے صوبے کو بطور خادم اپنا خون پسینہ دیا ہے، انہیں آدھے دھیلے کی کرپشن بھی نہیں ملے گی۔ 
 

شیئر: