Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسف بیگ مرزا وزیرا عظم کے معاون خصوصی تعینات

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی وژن کے سابق ایم ڈی یوسف بیگ مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وزیرا عظم کی منظوری سے تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہ تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی۔ جن میں مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یوسف بیگ مرزا 3 مختلف حکومتی ادوار میں 3 مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چیلنجز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے ۔

شیئر: