Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خوابوں کا شہر سعودی وژن کی حقیقی تصویر

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
10دسمبر 2018ءکو سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کی تاریخ میں عظیم الشان اہم واقعہ کنگ سلمان انرجی سٹی (اسپارک) کاسنگ بنیاد رکھنے کی صورت میں پیش آیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مشرقی ریجن میں 50مربع کلو میٹر کے رقبے پر الاحساءاور دمام کے درمیان کنگ سلمان انرجی سٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔
نیا شہر سعودی عرب کے اقتصادی و ترقیاتی اہداف کا آئینہ دار ہے۔ اس کے اعدادوشمار بتا رہے ہیں کہ یہ عظیم الشان منصوبہ ہے۔ یہ بہت سارے اہم منصوبوں کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ سعودی عرب کو اقتصادی تاریخ کے نئے عہد میں داخل کریگا۔ یہ خوابوںکا شہر ہے۔اس منصوبے کے بہت سارے اہداف ہیں۔ اس کی بدولت 120سے زیادہ منصوبے شروع ہونگے۔یہ سالانہ 80لاکھ میٹرک ٹن پیداوار فراہم کریگا۔ 
اعدادوشمار اور اہداف و مقاصد ظاہر کررہے ہیں کہ خوابوں کا یہ شہر سعودی وژن 2030کے تقاضوں اور رجحانات کی عملی شکل ہے۔ ولی عہد محترم نے ایک برس قبل جس وژن کا اعلان کیا تھا وہ نئے شہر کی صورت میں ہمارے سامنے ابھر کر آیا ہے۔ یہ سعودی وژن 2030کے خواب کی عملی تعبیر ہے۔ یہ ملک کو ترقی، خوشحالی اور زندگی کے تمام شعبوں میں جدت طرازی کے نئے دور سے آشنا کریگا۔
تمام آثار و شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ اسپارک خصوصی اقتصادی علاقوں کے درمیان مسابقت کو فروغ دے گا۔ اس سے قومی اقتصاد کو بلا واسطہ اور بلواسطہ آمدنی ہوگی۔ روزگار کے مواقع مہیا ہونگے۔ برآمدات میں اضافہ بھی ہوگا اور تنوع بھی۔ غیر ملکی راست سرمایہ کاری بڑھے گی۔ سرکاری آمدنی کے وسائل کو فروغ ملے گا۔ سعودی شہریوں کی مہارتوں میں چمک پیدا ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی سعودی عرب منتقل ہوگی ۔ اقتصادی اصلاحات کے پھل توڑنے کا موقع ملے گا۔ اس تناظر میں سعود ی عوام کا حق بنتا ہے کہ وہ اپنی قیادت پر فخر کریں جو یقین محکم اور عمل پیہم کو اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: