نواز، شہباز ملاقات‘ نیب مقدمات اور دیگر معاملات پر گفتگو
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرا عظم نواز شریف نے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور گزشتہ روز نیب کے ہاتھوں خواجہ برادران کی گرفتاری سے متعلق گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ملک سے باہر جانے سے روکنے اک معاملہ بھی گفتگو کا حصہ بنا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں نے ملاقات کے دوران نیب میں جاری مقدمات اور اس حوالے سے دیگر معاملات سمیت سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اجلاس کے فیصلوں سے نواز شریف کو آگاہ کیا جبکہ ن لیگ کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔