Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نہیں چاہتے پارلیمان مضبوط ہو‘ زرداری

کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ہر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے تاہم مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت مضبوط اور پائیدار نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو۔ ن لیگی رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی گزشتہ روز گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اور جماعتیں کمزور نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو گرفتار کرنے سے حکومت کے عزائم واضح ہو رہے ہیں۔
 
 

شیئر: