Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سخت ردعمل کے بعد امریکا فیصلہ واپس لینے پر مجبور

اسلام آباد:  امریکا کی جانب سے مذہبی پابندیوں کے نام پر پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد امریکی حکام فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہوگئے ہیں اور اس اقدام کو خصوصی تشویشی فہرست سے استثنا دیے جانے کا نام دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکا نے پاکستان کو مذہبی پابندیوں کی خصوصی تشویشی فہرست سے استثنا دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو استثنا امریکا کے اہم قومی مفاد کے تحت دیا گیا ہے۔ 
قبل ازیں امریکا نے پاکستان سمیت کئی دیگر ممالک کو مذہبی آزادی کے منافی کام کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا تھا جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ جس میں امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جیوری کی ساکھ اور غیر جانب داری پر سنجیدہ سوالات موجود ہیں کیونکہ پاکستان ایک کثیرمذہبی معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ ساتھ رہتے ہیں۔
 

شیئر: