سیل میں کوئی سہولت نہیں‘ ناشتہ کھانے کے قابل نہیں‘ سعد رفیق
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے گزشتہ روز گرفتاری کے بعد آج نیب عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر کہا ہے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔
ذرئع کے مطابق کمرہ عدالت میں میڈیا نمایندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب حکام نے میرے سیل میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رکھے ہیں جبکہ وہاں کوئی سہولت بھی نہیں دی گئی۔ سعد رفیق نے بتایا کہ باتھ روم کے دروازوں کا لاک تک موجود نہیں تھا تاہم رات کو سونے کے لیے بستر مل گیا تھا۔ سعد رفیق کے مطابق ناشتہ اس قابل نہیں تھا کہ اسے کھایا جائے۔ اسی لیے میں آج ناشتہ کرکے نہیں آیا جبکہ نیب حکام نے میرے گھر کا کھانا مجھے نہیں دیا۔ گھر سے کھانا آیا لیکن نیب آفس سے واپس بھیج دیا گیا۔