لندن۔۔۔ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے لیے بریگزٹ معاہدے پر کسی قسم کا واضح فیصلہ نہ کیے جانے سے اِس وقت برطانیہ جدید تاریخ کے بدترین بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ برطانوی پونڈکی قیمت بہت زیادہ گر گئی ۔ برطانوی چیمبر آف کامرس کے رہنما ڈاکٹر ایڈم مارشل نے برے حالات کا انتباہ کیا ہے۔ حالات کو قابو میں لانے کے لیے کوششوں کو دوگنا کر دینا چاہیے ۔ ساتھ ہی برطانوی کاروباری حلقوں کو کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار کرنے کے اقدامات بڑھا دینے چاہئیں۔