برازیل کے چرچ میں فائرنگ ، 5 افراد ہلاک
برازیلیہ ..برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص فائرنگ کرکے 5 افراد کو ہلاک کردیا۔ حملہ آور نے خود کشی کرلی ۔پولیس نے تصدیق کی کہ چرچ میں عبادت کا سلسلہ جاری تھا کہ مسلح شخص چرچ میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آور کی شناخت اور فائرنگ کے پیچھے اسباب سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے ۔چرچ میں موجود ایک خاتون نے بتایا کہ فائرنگ ہونے پر سب نے ادھر ادھر بھاگنا شروع کردیا متعدد لوگ گرنے سے بھی زخمی ہوئے۔