Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے صدر پاکستان کی ملاقات

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بدھ کو ریاض کے قصر یمامہ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات کی۔ شاہ سلمان نے صدر پاکستان کو مملکت میں خوش آمدید کہا جبکہ صدر پاکستان نے خادم حرمین شریفین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے سعودی عرب اور پاکستان کے گہرے تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کا ضامن طریقوں اور خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر ، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان او روزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر نزار بن عبید مدنی اور پاکستان میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
 

شیئر: