Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشریٰ بی بی گوگل پر زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت

لاہور... وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت قرار پائی ہیں۔ گوگل نے 2018 میں سرچ کی گئی شخصیات کے حوالے سے رپورٹ شائع کردی ۔امریکی اداکارہ اور برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کو پاکستان میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کو می ٹو مہم کے باعث پاکستان میں گوگل پر سرچ کئے جانے والوں میں تیسرے نمبر پر جگہ ملی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کاپاکستان میں گوگل پر سرچ کئے جانے والوں میں نمبر چوتھا ہے۔

شیئر: