Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد صلاح نے لیورپول کو ناک آوٹ مرحلے میں پہنچا دیا

لیورپول:مصر کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان محمد صلاح نے ایک بار پھر انگلش کلب لیور پول کو اہم فتح دلادی اور چیمپیئنز لیگ کے میچ میں اطالوی کلب نپولی کے خلاف صلاح کے فیصلہ کن نے لیور پول کو لیگ کے ناک آوٹ مرحلے میں پہنچا دیا ، دوسری جانب اسی گروپ سے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین بھی سربیا کے کلب کو 1-4سے شکست دے کر اگلے مرحلے تک رسائی میں کامیاب رہا ۔ لیور پول اور نپولی کا میچ انگلش کلب کے ہوم گراونڈ پر کھیلا گیا تاہم سخت مقابلے کے باوجود صرف ایک گول ہی ہو سکا یہ گول میچ کے34منٹ میں محمد صلاح نے انفرادی کوشش سے کیا اور ٹیم کو وہ برتری دلائی جو میچ کے آخر تک قائم رہی ۔ لیور پول کو لیگ کے ناک آوٹ راونڈ میں پہنچنے کے لئے 0-1 یا 2گول سے فتح کی ضرورت تھی جو صلاح نے پوری کردی ۔ صلاح کو ایک اور گول کرنے کا موقع بھی ملا تھا لیکن نپولی کے گول کیپر نے عمدہ کھیل کو مظاہرہ کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنا دی۔اطالوی کلب کی جانب سے زیادہ اچھا کھیل پیش نہیں کیا گیا تاہم لیور پول کے کھلاڑی مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے جس کی وجہ سے اسکور میں اضافہ نہیں ہو سکا اور اطالوی کلب کسی دباو کے بغیر میچ برابر کرنے کی کوشش میں مصروف رہا ۔میچ کے آخری منٹوں میں نپولی کو ایک سنہری موقع ملا لیکن اس مرتبہ لیور پول کے گول کیپر نے بہت عمدگی سے اسے ناکام بنا دیا۔ دوسری جانب نیمار جونیئر کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین نے سرب کلب ریڈ اسٹارز بلغراد کو یکطرفہ مقابلے کے بعد1-4سے ہرا دیا ۔پی ایس جی کی جانب سے کیوانی، نیمار ، مباپے اور مارکنہوس نے گول کئے جبکہ ریڈ اسٹارز کا واحد گول گوبلجچ نے اسکور کیا ۔لیور پول اور نپولی دونوں سربیا کے کلب کو اس کے ہوم گراونڈ پر ہرانے میں ناکام رہے تھے تاہم فرانسیسی کلب نے بڑی کا میابی کے ذریعے گروپ سی کی ٹاپ ٹیم کے حیثیت سے ناک آوٹ راونڈ کوالیفائی کر لیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: