نیمار جونیئر چیمپیئنز لیگ کے برازیلین ٹاپ اسکورر بن گئے
پیرس: برازیلی فٹبالر نیمار جونیئر یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے برازیلی فٹبالر بن گئے۔ لیور پول کے خلاف میچ میں انہوں نے ایک گول کر کے اپنے گول کی تعداد31کرلی ۔ انہوں نے ہم وطن کھلاڑی کا کا کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو30گول کے ساتھ لیگ کے اب تک کے ٹاپ اسکور ر برازیلی تھے۔نیمار اب اپنے نئے کلب کیلئے یورپ میں کھیلے گئے 12میچوں میں10گول کرچکے ہیں۔ پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو چیمپیئنز لیگ میں 121گولز کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ ان کے روایتی حریف لیونل میسی نے106گول کئے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبرے اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں