Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی این جی آج بھی بند‘ کراچی سمیت سندھ میں شدید بحران جاری

کراچی:  شہر قائد سمیت صوبے بھر میں گیس بندش کو آج چھٹا دن شروع ہوگیا جس کی وجہ سے نہ صرف سی این جی اسٹیشنز بند ہیں بلکہ گھریلو صارفین کو ملنے والی گیس کا بھی پریشر انتہائی کم ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز سے شہر میں سی این جی دستیاب نہ ہونے کے سبب پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
رپورٹ کے مطابق سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے اسکول، کالج اور جامعات سمیت دفاتر جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جو گاڑیاں سڑکوں پر نظر آ رہی ہیں، ان کی جانب سے بھاری کرائے بھی شہریوں کے مصائب میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔  دوسری جانب سوئی سدرن حکام کا کہنا ہے آج بھی سی این جی اور گیس سپلائی معمول پر آنے کا امکان نہیں ہے۔

شیئر: