ریاض ۔۔۔سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سویڈن میں یمن کے برسرِ پیکار فریقوں کے درمیان اہم تاریخی معاہدہ کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ان کی بدولت ہی الحدیدہ شہر اور بندرگاہ حوثیوں کے کنٹرول سے آزاد ہوںگی ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے سویڈن مذاکرات شروع ہونے سے قبل مذاکرات کی کامیابی کیلئے ماحول سازگار کیا ۔ تمام فریقوں کے نمائندے وفود کو سویڈن پہنچنے میں تعاون دیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مشاورتی اجلاس کو کامیاب بنانے میں مدد دینے پر سعودی ولیعہد اور یمنی صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاہدے کی بدولت لاکھوں یمنیوں کے معاشی حالات بہتر ہوں گے ۔