Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’میں آپ کو پیار کرتا ہوں‘‘

حائل۔۔۔گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کو ایک بچے کی اس صدا نے کہ ’’میں آپکو پیار کرتا ہوں‘‘اپنا کاررواں آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ گورنر کار سے اترے اور بچے کی طرف بڑھے اسے گود میں لیا خوب اچھے سے پیار کیا ۔اسے اپنا قلم تحفے کے طور پر عطا کیا ۔ ساتھ ہی یہ آرزو بھی ظاہر کی کہ دیکھو میں تمہیں قلم کا تحفہ دے رہا ہوں میری خواہش ہے کہ تم یونیورسٹی سے ڈگری لو ۔ بچے کے ایک رشتے دار نے بتایا کہ فہد عبدالعزیز الرزنی بیباک ہے اور خوش کلامی سے لوگوں کے دل جیتے ہوئے ہے ۔

شیئر: