اللیث۔۔۔یلملم میقات کی طرف جانیوالے الساحل روڈ پر بھیانک ٹریفک حادثے میں 4افراد ہلاک اور 6زخمی ہو گئے۔حادثہ 3گاڑیوں میں ٹکر سے ہوا ۔ 10کے 10سعودی تھے ۔ تفصیلات کے مطابق الساحل روڈ پر 3گاڑیوں میں ٹکر پر 6سعودی زخمی اور 4ہلاک ہو ئے ۔ زخمیوں کو ہلال احمر کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر ابتدائی مرہم پٹی کر کے اللیث جنرل اسپتال اور النور اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کرا دیا جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کی نعشیں سرد خانے میں محفوظ کرا دی گئیں۔