ٹی آر ایس لیڈر سڑک حادثہ میں ہلاک
حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آ رایس کے لیڈر اور سابق ڈپٹی سرپنچ پدا ونگارا کی محبوب آباد میںسڑک حادثہ میںموت ہوگئی۔ راملو اپنی بائیک پر اپنے گائوں واپس لوٹ رہے تھے کہ گاڑی ایک ٹریکٹر سے ٹکراگئی ۔ شدید زخمی حالت میں انھیں تھرور کے اسپتال میں داخل کیاگیاتھا بعدازاں بہتر علاج کیلئے انھیں حیدرآباد منتقل کیاگیا علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی ۔ ٹی آ رایس کے سینئر لیڈر ایربلی دیاکر رائو نے راملو کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ان کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور حکومت کی جانب سے امداد پہنچانے کا وعدہ کیا ۔