لکھنؤ۔۔۔ بلیا ضلع کے رسڑا کوتوالی علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک نوجوان ڈرائیور کو قتل کر دیا جس کی لاش کھیت میں پڑی ملی۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شری پرنا گانگولی نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ رسڑا علاقے کے روہنا گاؤں کا رہنے والا 25 سالہ سبھاش یادو مرغی فارم میں گاڑی چلاتا تھا۔رات میں کھانا کھانے کے بعد وہ گاڑی پر سونے کے لئے چلا گیا تھا۔