ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی
اسلام آباد... پاکستان نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاک ایران سرحد کے قریب ایف سی کی پٹرولنگ پر مامور گاڑی پر حملے پر احتجاجی مراسلہ دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی سفیر کو افسوسناک سانحے پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔ ایران کی حکومت سے حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا بھی کہا گیا۔واضح رہے کہ تربت کے قریب ایف سی قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا 6 فوجی شہید ہوئے تھے۔