Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر فریشنر ماحول کو رکھے تازہ دم اور خوشگوار

ایئرفریشنر ہر گھر میں استعمال ہوتا ہے اور گھر کا اہم حصہ مانا جاتا ہے ۔ اگرچہ یہ گھر کو تروتازہ اور خوشبو سے مہکائے رکھتا ہے تاہم اس میں موجود کیمیائی مرکبات صحت اور ماحول پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ اس کی نقصان دہ اثرات سے بچنے کے لئے آپ قدرتی اجزاء کی مدد سے اک مہکتا ہوا خوشبو دار ایئرفریشنر گھر پر تیار کر سکتی ہیں ۔ 
ایک شیشے کی بوتل لیں اور اس میں تیس فی صد ایسینشیل آئل لیونڈر اور یوکلپٹس اور ستر فیصد میٹھے بادام کا تیل لیں ۔ بوتل کو ہلائیں تاکہ مرکب اچھی طرح مکس ہو جائے ۔ اب اس میں پانچ سے سات عدد بانس کی ڈنڈیاں یا اسٹکس ڈالیں ۔ یہ مرکب اور اس میں موجود بانس گھر کو دھیمی دھیمی خوشبو سے معطر رکھے گا ۔ یہ مرکب آہستہ آہستہ بخارات بن کر ختم ہو جاتا ہے تاہم جب تک یہ باقی رہتا ہے گھر کا موسم خوشگوار اور خوبصورت محسوس ہوتا ہے ۔ 
گھر میں قدرتی خوشبودار ماحول صحت اور مزاج پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ یہ فرد کی ذہنی ، جذباتی ، روحانی اور جسمانی صحت پر اثرانداز ہوتا ہے اور جسم و روح کو خوشگوار انداز میں تازہ دم کر دیتا ہے ۔
 

شیئر: