Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسموکڈ میکرونی بچوں اور بڑوں سب کی پسند

اجزاء۔
میکرونی۔ ایک پیکٹ (اُبلی ہوئی)
چکن کیوب۔ ایک عدد
چکن ۔آدھا کلو (اُبلا ہوا)
سوسیج ۔چھ عدد
تیل ۔حسبِ ضرورت
لہسن ادرک۔ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا)
نمک ۔ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ ایک چائے کا چمچ
گاجر ۔ایک کپ (باریک کٹی ہوئی)
بند گوبھی ۔ایک کپ
شملہ مرچ ۔ایک عدد
کریم ۔ایک پیکٹ
کوئلہ ۔ایک ٹکڑا
ترکیب۔
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن اورادرک ڈال دیں، جب خوشبو آنے لگے تو آدھا کپ پانی شامل کردیں اور ابال آنے دیں۔اب اس میں چکن کیوب شامل کردیں جب چکن کیوب گُھل جائے تو اس میں میں لال مرچ، نمک اور کالی مرچ شامل کرکےگاجر، شملہ مرچ، بند گوبھی، سوسیج، چکن اور میکرونی ڈال دیں اور چولہا بند کردیں۔پھر کریم ڈال کر مکس کریں اور کوئلے کا دھواں دیں۔مزیدار سموکڈ میکرونی تیار ہے، ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
 

شیئر: