ِ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئیے،عمران
اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے معصوم کشمیری شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تشدد یا قتل عام سے حل نہیں ہو سکتا بلکہ مذاکرات کے ذریعے یہ مسئلہ حل ہو گا ۔کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوںکے مطابق حل کرنا چاہئے۔ کشمیر میں ہند کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جموں وکشمیر میں رائے شماری کرانے کے اپنے وعدہ کو پورا کرے۔