بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑانے حال ہی میں میڈیا میں گردش کرنےوالی اپنی شادی سے متعلق افواہوں کو یکسر مسترد کردیاہے۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے کہاہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ان کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پرینیتی کہتی ہیں کہ جب وہ شادی کریں گی تو خوشی سے اعلان کریں گی۔ حال ہی میں پرینکا کی شادی کےبعد پرینیتی کی شادی کی افواہیں سامنے آئی تھیں۔