جنادریہ میلہ 33جمعرات کو شروع ہوگا
پیر 17دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الوطن“ کی شہ سرخیاں
٭ جنادریہ میلہ 33جمعرات کو شروع ہوگا، شاہ سلمان افتتاح کرینگے
٭ منی لانڈرنگ میں ملاﺅں کے گروہ ملوث، ملیشیاﺅں کی فنڈنگ منی لانڈرنگ کے ذریعے
٭ یمن کی سرکاری افواج نے الحدیدة میں حوثیوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا
٭ کارخانوں کے 79.1فیصد ملازم غیر ملکی ہیں
٭ یمن سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216پر عمل درآمد کیلئے برطانیہ نے اقوام متحدہ کے منصوبے کی سرپرستی کردی
٭ اسرائیل نے حزب اللہ کی چوتھی سرنگ بھی دریافت کرلی
٭ ریاض میں عرب میڈیا دارالحکومت کی تقریبات، عرب لیگ کی شرکت
٭ 125ہزار ہندوستانی حجاج کو خدمات فراہم کرنے کا سمجھوتہ
٭ میکرون کی عوامی مقبولیت میں 23فیصد کمی
٭ ترکی کو عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی سے روکنے کیلئے ارکان پارلیمنٹ متحرک
٭٭٭٭٭٭٭٭٭