آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون مرلی دھرن کے ہم پلہ
پرتھ: مایہ ناز آسٹریلوی ا سپنر ناتھن لیون ٹیسٹ کرکٹ میں ہندکے خلاف ایک اننگز میں زیادہ مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں لیکر سابق سری لنکن ا سپنر متھایا مرلی دھرن کے ہم پلہ ہو گئے۔انہوں نے ہند کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔یہ ساتواں موقع ہے کہ لیون نے ہند کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں5 یا زائد وکٹیں لی ہوں، اس سے قبل متھایا مرلی دھرن نے سات بار بھارت کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 5 یا زائد کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا تھا، عمران خان، این بوتھم اور میلکم والر نے 6، 6 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا تھا، اس کے ساتھ ساتھ ناتھن لیون ہند کے خلاف ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بھی بن گئے ہیں، جیمز اینڈرسن 110 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، مرلی دھرن 105 وکٹیں لیکر دوسرے، عمران خان 94 وکٹیں لیکر تیسرے اورناتھن لیون 77 وکٹیں لیکر چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، میلکم والر نے 76 اور اسٹورٹ براڈ نے 70 وکٹیں لے رکھی تھیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں