Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پناہ گاہ میں مفت علاج ہوگا،دوائیں بھی دینگے،عثمان بزدار

لاہور... وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پناہ گاہ کے بے گھر مکینوں کو مفت علاج کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ عارضی پناہ گاہوں میں شام کے وقت موجودڈاکٹر بیمار مکینوںکا طبی معائنہ کر یں گے اوردوائیں بھی فراہم کی جا ئیں گی۔پنجاب کے د یگر اضلاع میں بھی مخیر حضرات کے اشتراک سے پناہ گا ہیں قائم کی جا ئیں۔ وز یر اعلی آفس میں پناہ گاہ سے متعلق امور کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پناہ گاہ کے بیمار مکینوں کو مزید علاج معالجے کےلئے ڈاکٹر کی ہدایت پر اسپتالوں میں ریفر کیا جاسکے گا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پناہ گاہوں میں رہنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کیا جائے۔کھانے اور ناشتے کی بروقت فراہمی کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آنی چا ہیے۔مسافروں کی حفاظت کےلئے سول ڈ یفنس رضاکاروں کےساتھ پو لیس تعینات کی جائے۔ مسافروں کی بائیو میٹرک تصدیق کےلئے پنجاب انفا رمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی معاونت حاصل کی جائے گی۔مستقل پناہ گاہوں کی عمارتوں کی جلد تعمیر یقینی بنائی جائے ۔

شیئر: