ریاض۔۔۔ باخبر ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آج منگل کو 2019ءکے لئے سعودی عرب کے قومی بجٹ کا اعلان ہو گا۔ خادم حرمین شریفین کی زیر صدارت کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ جاری کیا جائے گا۔ وزیرخزانہ محمد الجدعان پریس کانفرنس کرکے بجٹ کی تفصیلات بتائیں گے اور صحافیو ں کے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔ نیا بجٹ سعودی عرب کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا۔ اندازے بتا رہے ہیں کہ یہ 1.106ٹریلین ریال کا بجٹ ہوگا۔ اخراجات 2018ءکے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہوں گے۔ 2019ءکے دوران متوقع آمدنی 978ارب ریال ہو گی۔ بجٹ خسارہ غیر رسمی اطلاعات کے مطابق 128ارب ریال تک رہ جائے گا۔