Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیتھائی آندھرا کا سال رواں میں آنیوالا تیسرا طوفان

حیدرآباد۔۔۔  سمندری طوفان ’’پیتھائی‘‘آندھراپردیش میں جاریہ سال تیسر ا طوفان ہے۔پہلا طوفان ’’تتلی‘‘تھا اور دوسرا ’’گجا ‘‘تھا۔ سریکاکلم کے عوام کو طوفان تتلی سے کافی نقصان اٹھانے پڑے تھے جب وہ آندھراپردیش اور اوڈیشہ کے درمیان ساحل سے ٹکرایا تھا۔ریاستی حکومت نے 5سوکروڑروپے مالیتی جائیدادوں کے نقصان کا اندازہ لگایا تھا جب طوفان ’’گجا‘‘ٹکرا یا تھا۔ آندھراپردیش بال بال بچ گیا تھا اور تمل ناڈو کی طرف بڑھ گیا تھا۔گجا کے وقت شدید بارش اور تیز ہوائوں کی پیشگوئی کی گئی تھی لیکن ریاست میں گجا کے دوران اوسط بارش ہوئی تھی۔ 
 

شیئر: