Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ہاکی سیریز:قازقستان نے نیپال کو 6گول سے ہرا دیا

لاہور: انٹرنیشنل ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے روز قازقستان نے نیپال کو 0-6گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی جبکہ سیریز کا پریکٹس میچ ازبکستان اور پریزیڈنٹ الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے روز نیپال اور قازقستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ کھیلے گئے میچ میں قازقستان کی ٹیم چھائی رہی جبکہ ہاکی سیریز اوپن کے دوسرے مقابلے میں نیپال کو0-6 سے شکست دی۔پاکستان پریزیڈنٹ الیون اور ازبکستان کے مابین دوستانہ میچ بھی کھیلا گیا، ہاکی سیریز اوپن میں میچوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 دسمبر کو ہو گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: