لاس اینجلس ۔۔۔ لاس اینجلس کا انتہائی شاندار اور خوبصورت لیکن چھوٹا ہوٹل نئے سال کی آمد پر سرد موسم میں مہمانوں کے پرتپاک اور گرمجوش استقبال کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ جنہیں دیکھ کر کوئی بھی معقول آمدنی والا شخص یہاں سردیاں گزارنے ضرور آئیگا۔ آس پاس کے علاقوں میں سردی کی لہر شدید ہے مگر لاس اینجلس کے علاقے میں جہاں یہ ایس ایل ایس ہوٹل بنا ہے وہاں درجہ حرارت بڑی حد تک معتدل محسوس ہوتا ہے۔ ہوٹل کا کرایہ کچھ زیادہ ضرور ہے لیکن بیورلے ہلز کی پہاڑیوں پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ کرایہ معقول ہی لگتا ہے۔ ہوٹل کے بیرونی حصے میں ہلکی روشنی کا انتظام کیا گیا ہے۔جہاں تک اس کے اندرونی درجہ حرارت اور اس میں موجود سہولیات ہیں وہ بھی کچھ نرالی قسم کی ہیں۔ یہاں مقیم لوگوں کو قیام کا دورانیہ کسی جگہ ٹھہرنے اور وقت گزارنے جیسا محسوس نہیں ہوگا بلکہ وہ یہاں رہ کر خود کو تازہ دم، پرجوش اور چاق و چوبند محسوس کریگا۔ اتنی سہولیات کے بعد لوگ ہوٹل کے اندرونی حصے میں ہی وقت گزارتے ہیں۔ جہاں دیکھنے والی چیزوں میںبھس بھرے ایک بندر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیواروں پر لگی تصاویر بھی غیر معمولی سائز کی ہیں۔ انکے علاوہ فرنیچر ، بستر اور صوفوں وغیرہ پر نرم و گذار اور خوبصورت قسم کے کپڑے لگے ہوئے ہیں جبکہ بے شمار آئینے بھی نصب ہیں۔ چھت کے اوپر سوئمنگ پول ہے جہاں تیراکی کے بعد لوگوں کے آرام کے لئے چھوٹی چھتریاں اور انکے نیچے لگے سن بیڈز موجود ہیں جن پر لیٹ کر لوگ سورج کی تمازت سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس وقت لاس اینجلس کا موسم سال کے آخری دنوں میں سیر و سیاحت کے خواہاں افراد کو برطانیہ اور امریکہ کے دیگر علاقوں کی شدید سردی سے محفوظ رکھتا ہے۔