لندن ۔۔۔ ڈیزائننگ کی دنیا عجیب و غریب ہے اور ڈیزائن کرنے والے اس سے بھی زیادہ عجیب ہوتے ہیں۔ اس کلیے کا اطلاق ایک مقامی ہوٹل میں ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ جہاں کمروںکے فرنیچر اور بستر یقینی طور پر بہت آرام دہ ہیں مگر کچھ مہمانوں کو ان پر بھی آرام نہیں ملتا اور وہ جی بھر کر سونے سے محروم رہتے ہیں اور دوسرے دن ہوٹل کاﺅنٹر پر شکایت درج کراتے ہیں کہ وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ رات بھر نہ سونے کا جہاں سلسلہ ہے اسے ماہرین نفسیاتی مسئلہ قرار دیتے ہیں اور انکا کہناہے کہ ہوٹلوں وغیرہ میں بالعموم کچھ لوگ چند دنوں کیلئے ہی ِآتے ہیں اور چند دنوں میں ان نئی چیزوں سے مانوس ہونا مشکل ہوتا ہے مگر اب لندن کے ایک ہوٹل کے ڈیزائنر نے 9ماہ کی محنت کے بعد فرنیچر سازی کا ایک شاہکار تیار کرلیا ہے۔ جسے انہوں نے” اومس“ کا نام دیا ہے اور جس کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ان بستروں پر سونے والا شخص لازمی طور پر نیند کے مزے لے سکے گا کیونکہ اسکی ڈیزائننگ ہی کچھ اس طرز پر کی گئی ہے اور یہ بستر انتہائی محفوظ بھی ہیں۔