ریاض ۔۔۔ وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں پر مقرر فیس میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے ”سعودی قومی بجٹ 2019ء فورم“ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان تمام دعوﺅں کی نفی کردی جن میں کہا جارہا تھا کہ 2019ءکے بجٹ میں غیر ملکیوں پر مقرر فیس ختم یا تبدیل ہوگی۔