Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صعدہ کے البقع محاذ پر نئے ٹھکانے آزاد

عدن ۔ ۔۔ یمن کی سرکاری افواج نے صعدہ صوبے کے کتاف ضلع میں نئے مقامات حوثی باغیوں سے آزاد کرالئے۔ ”سبتمبر نیٹ“ نے یمنی وزارت دفاع کے ترجمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یمنی افواج نے منگل کو صبح سویرے البقع محاذ کے رشاحہ مقام پر اچانک حملہ کردیا اور بحرة ریحان کوہستانی علاقہ انکے قبضے سے آزاد کرالیا۔ اچانک حملے میں حوثیوں کے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔ نشانے باز بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ حوثیوں کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد مقامات پر سرکاری فوج نے قبضہ کرلیا۔ بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیار بھی فوج کے ہاتھ آئے۔

          

شیئر: