Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استاذ حرم شیخ العجلان کا انتقال

 مکہ مکرمہ ۔۔۔ مسجد الحرام کے معروف استاذ شیخ محمد بن عبداللہ العجلان 80برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے۔ آج بدھ کو ظہر کے بعد نماز جنازہ حرم شریف میں پڑھائی جائیگی جبکہ تدفین الشرائع میں شہداءالحرم قبرستان میں ہوگی۔ شیخ العجلان بیماری کے باوجو د حرم شریف میں درس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے حالانکہ انہیں درس دیتے ہوئے آکسیجن کا سہارا لینا پڑتا تھا۔ انہوں نے مسجد الحرام میں 25برس تک درس دیا۔

                        

شیئر: