2018ء کا انسانی حقوق ایوارڈ عاصمہ جہانگیر کے نام
کراچی: عالمی ادارے اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال کا انسانی حقوق کا ایوارڈ پاکستانی قانون دان عاصمہ جہانگیر کے نام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی یونیورسل ڈکلیئریشن کو 70 سال پورے ہونے پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اس شعبے کے لیے سرگرم کارکنان کو ایوارڈز دیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہونے کے طور پر 2018ء کا ایوارڈ پاکستانی قانون دان مرحومہ عاصمہ جہانگیر کو دیا گیا، جو ان کی صاحبزادی منیزے جہانگیر نے وصول کیا۔ واضح رہے عاصمہ جہانگیر 11 فروری کو دنیا فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔