Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکلر ریلوے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کا آپریشن جاری

کراچی: سپریم کورٹ پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے ایک حصے ’کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی‘ کے لیے جاری کارروائی کو 9 دن ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران 7 کلومیٹر سے زائد رقبے پر مشتمل سرکلر ریلوے پر قائم 80 فیصد تجاوزات کا خاتمہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں آپریشن کے دوران سرکلر ریلوے کی راہ میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا جبکہ ریلوے لائن کے اطراف قائم جھونپڑیوں اور کچی تعمیرات میں آباد رہائشیوں کو جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔ آپریشن کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ملک اکرام، علاقہ پولیس اور ریلوے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وسیم الدین کا کہنا تھا کہ 7 کلومیٹر سے زیادہ کا ٹریک ضلع وسطی میں آتا ہے اور کارروائی کے دوران تمام کمرشل دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے صرف رہائشی یونٹس باقی ہیں جہاں نوٹس میں دی گئی مدت پوری ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

                                      

شیئر: